پاکستان نے پانچ سال کے ایک پاکستانی بچے افتخار احمد کو اس کی ماں سے ملانے میں مدد کرنے پر ہندوستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ہندستان میں پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط نے
ایک ٹویٹ میں کہا، "ہم اس
انسانی جذبہ کے مظاہرے کے لئے ہندستانی حکام کے شکرگزار ہیں۔" افتخار کو واگہہ میں پاکستانی رینجرز کے سپرد کیا گیا، جہاں اس کی ماں اس کا انتظار کر رہی تھی۔